ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے 8 ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے کیا گرفتار

ہندوستان کے 8 ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے کیا گرفتار

Thu, 23 Aug 2018 22:55:47    S.O. News Service

نئی دہلی ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستان کے8 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھ ہی بحریہ نے ان کے ٹرولر (مچھلی پکڑنے کے کمرشیل بوٹ) کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

بحریہ کا الزام ہے کہ مچھوارے سری لنکا کے سمندری علاقے میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ سری لنکا کی بحریہ نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا بحریہ نے جزیرہ کے ایرپو علاقے سے 16 سمندری میل کے فاصلے پر سمندری علاقے میں غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑ رہے کئی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔

سری لنکا کی بحریہ کے مطابق گرفتار کئے گئے ماہی گیروں کو میڈیکل جانچ کے لئے بحریہ کے بیس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد میں، ان حکام کے حوالے حوالے کر دیا جائے گا۔ تمل ناڈو متسپالن محکمہ کے ایک افسر نے کہا کہ مچھوارے تتورن علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے 10 اگست کو سری لنکا کی بحریہ نے بھارت کے 27 ماہی گیروں کو غیر قانونی طریقے سے سرحد میں ماہی گیری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
 


Share: